تعلیمات سیدناحسینؓ امن کاپیغام ہیں:ورلڈپاسبان ختم نبوت
لاہور( خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب امیرپیرطریقت الحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری کی زیرصدارت آستانہ عالیہ میں منعقدہ سالانہ مقام سیدنا امام حسین ؓ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدممتازاعوان،حافظ عبداللہ روپڑی،مولانامحمدحنیف حقانی،مفتی محمداسعدنیاز،مولانااصغرچشتی،علامہ وقارالحسنین نقوی،قاری شہریاراحمد،ایم ریاض چوہدری نے اشاعت اسلام کیلئے سیدناامام حسینؓکی لازوال قربانی و بے مثال جدوجہدکوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا اورکہاکہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات وقربانی اورفقیدالمثال جدوجہدسراسرامن وسلامتی کاپیغام ہیں جنہیں اپناکرپوری دنیاکوامن وسلامتی کاگہوارابنایاجاسکتاہے۔مقررین نے مزیدکہاکہ وطن عزیزمیں سیاسی ومذہبی انتشار اسلام وملک دشمنوں کی ناپاک سازش ہے جونہ صرف اسلام پسندوں ومحب وطن عناصرکیلئے لمحہ فکریہ ہے بلکہ ایسی وطن وامن مکروہ سازشوں کوناکام ونامرادبناناہرغیورپاکستانی کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے۔