کراچی: مہنگائی سے پریشان باپ نے پڑھائی نہ کرنے پر بیٹا زندہ جلا ڈالا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں مہنگائی اور بلوں سے پریشان نہ پڑھائی کرنے پر 12 سالہ بیٹے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق 12 سالہ بیٹا دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ ملزم 12 سالہ بیٹے شہیر کے نہ پڑھنے سے پریشان تھا، بچے کی ماں نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشی ملزم نذیر نے پولیس کو بیان میں کہا کہ بیٹا کچھ دنوں سے پڑھ نہیں رہا تھا، اسے ڈرانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا۔ ماچس کی تیلی ڈرانے کیلئے دکھائی مگر آگ لگ گئی، جیسے ہی بچے نے چیخیں ماریں تو ہوش آیا، بچے کو لے کر ہسپتال گیا مگر بچے کو زندگی نہ مل سکی۔ سفاک ملزم کو عدالت نے 24 ستمبر تک پولیس کے حوالے کر دیا۔