• news

شجا عت سے جرمن سفیر کی ملا قا ت ، سیا سی صور تحال ، تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیا ل 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانز نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما شافع حسین اور وفاقی وزیر سالک حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی جرمنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جرمن سفیر الفریڈ گرانز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں جو دن بدن مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان میں اس وقت افسوسناک سیلابی صورتحال ہے جس سے نمٹنے کیلئے جرمن حکومت پاکستان کو امدادی سامان بھجوا رہی ہے اور بحالی کیلئے پروگرام وضع کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن