• news

اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں سیلاب کی تصویری نمائش جاری ہے: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی لابی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ نمائش رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے تصاویر اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پیر کو لگائی گئی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن