• news

ایف 16ڈیل ، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی ، بھارتی تحفظات کا ذکر نہیں کروں گا: امریکی سفیر 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کرونا ویکسین پاکستان کو عطیہ کرنے والا بڑا ملک ہے۔ پاکستانی لوگوں کو کرونا سے بچائو کیلئے اقدامات پر پاکستانی حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں۔ کرونا میں کئے جانے والے اقدامات پر پاکستان کو سراہا ہے۔ انسداد کرونا ویکسین کی مزید 80لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پہنچ پاکستان جائیں گی۔ پاکستان کو ابھی تک کرونا ویکسین کی 6 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں عطیہ کر چکے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت سیلاب کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ امریکہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ ہوا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ایف 16 ڈیل پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔ بھارت نے جن تحفظات کا اظہار کیا ہے‘ اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ مشکل  کے اس وقت میں پاکستان کو اپنے دوستوں کی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ مدد کیلئے سب آگے آئیں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں سات لاکھ افراد کو پانی اور سینی ٹیشن کی سہولتیں دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن