مخالفین نواز شریف کو سیا سی نقشہ تر بیت دیتے دیکھ رہے ، اس سے بڑی سزا کیا ہو گی : مریم نواز
اسلام آباد (خبر نگار) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی, انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں۔ اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے گا۔ انشاء اللہ