• news

بھارت کےساتھ سیریز پر پیشرفت  نہیں ہوئی،ڈائریکٹر پی سی بی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان نے کہاہے کہ بھارت کےساتھ دو طرفہ سیریز پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بھارت کے ساتھ کبھی کھیلنے سے منع نہیں کیا، ذاتی حیثیت سے بھارتی بورڈ کے حکام سے بات چیت ہوتی رہتی ہے،ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے مضبوط موقف کے بعد بڑی ٹیمیں پاکستان کا رخ کرنے لگی ہیں، آسٹریلیا کے دورے اور انگلینڈ کی آمد سے 2 میگا ایونٹس کی میزبانی کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں ایشیا کپ اور 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے میں مشکل نہیں ہوگی۔


، امید ہے آئندہ سال نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی،ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس مشکل وقت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجاگرانڈ کی اپ گریڈیشن پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن