• news

تحریک انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے: عمر چیمہ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے فوج کے سربراہ کی تقرری جیسے اہم معاملے پر ایک سزا یافتہ مجرم سے مشاورت کر کے آفیشل سکیورٹی ایکٹ اور اپنے حلف  کی خلاف ورزی کی ہے۔ شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ مشیراطلاعات پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزیدکہا کہ 17 جولائی کی تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کے مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے۔ پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن