• news

نواز شریف کی واپسی میں وہی رکاوٹیں ہیں جو عمران کی گرفتاری میں: جاوید لطیف


اسلام آباد (انٹرویو: رانا فرحان اسلم) وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میا ں نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ میں وہی رکاوٹیں حائل ہیں جو عمران خان کی گرفتاری کی راہ میں حائل ہیں۔ میاں صاحب جلد وطن واپس آئینگے، ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ کے بیانیے کا مطلب آئین وقانون کی بالا دستی ہے۔ آئندہ عام انتخابات  میں ہر جماعت اپنا الیکشن لڑے گی۔ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیںچار ماہ قبل جو بیانیہ ہمارا تھا آج وہی بیانیہ عمران خان لیکر عوام میں نکلے ہیں۔ عوام چہرہ نہیں دیکھتے بیانیہ دیکھتے ہیں۔ ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں ہے، مسلم لیگ ن کاآج بھی یہی بیانیہ ہے۔ آئینی حدود و قیود سے باہر کسی فرد یا ادارے کو نہیں نکلنا چاہیے پنجاب حکومت کی تبدیلی پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے اراکین کی آواز ہے میاں جاوید لطیف نے ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ سے خصوصی گفتگو میں مزید نے کہا کہ ایک بندہ جج کو سرعام دھمکیاں دیتا ہے اداروں کے لوگوں کو میر جعفر میر صادق کے القابات دیتا ہے توشہ خانہ اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث ہے، ممنوعہ فنڈنگ اور اربوں روپوں کے مشکوک اکاؤنٹس ہینڈل کرتا رہا ہے لیکن وہ پھر بھی آئین کے آرٹیکل 62,63 پر پورا اترتا ہے جبکہ میاں نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔ ہماری جدوجہد مسلح نہیں تھی صرف آئین و قانون کی بالادستی کیلئے تھی۔ عمران احمد نیازی نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دیا نہ عوام کے دکھوں کے مداوے کیلئے کچھ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر ہر ایک اپنی اپنی رائے رکھتا ہے۔ جماعت کے اندر لوگ اختلاف رائے بھی دیتے ہیں مگر جب قیادت فیصلہ کرلے تو اسے مانا جاتا ہے۔ پرویز الٰہی جب سے وزیراعلی پنجاب بنے ہیں صوبے میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ کرپشن، لاقانونیت کا راج ہے۔ آٹے کا بحران ہے، سیلاب سے کئی اضلاع متاثر ہوئے لیکن وزیراعلی غائب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن