• news

آزادکشمیر میں کھلونا بم پھٹنے  سے 2 بھائی جاں بحق 


وادی نیلم (نوائے وقت رپورٹ ) آزادکشمیرکی وادی نیلم میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ خیال رہے اس سے قبل یہ خبر آئی تھی پالڑی شاہ کوٹ میں تیندوے کے حملے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔  ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق  دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانے کے لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے کہ  تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے دونوں نوجوانوں کو کسی جانور نے نہیں مارا، پوسٹ مارٹم  میں ان کے جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن