امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں ،ایران
تہران(اے پی پی)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے آمادگی کی تجدید کی ہے۔ایرانی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی نے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ ہم نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی تیاری کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے اور ہم اب بھی اس بارے بات کرنے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات مختلف طریقوں سے کیے گئے ہیں اور دونوں فریقوں نے ضروری معاہدے کیے ہیں اور اب یہ امریکی حکومت پر ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کرے یا نہ کرے۔