• news

ترکیہ کا شامی حکومت کی  فوجی چوکی پر حملہ، 3 افراد ہلاک


دمشق (این این آئی)شام کے شمالی علاقے میں ترک فوج نے  اسدی فوج اور کرد ملیشیا کے زیرقیادت فورسز کے زیرانتظام چوکیوں پرفضائی حملے کیے ہیں جن میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ کردوں کے زیرقبضہ سرحدی قصبے کوبانی(عین العرب)کے قریب واقع شامی فوج اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ٹھکانوں کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا گیا ہے۔تینوں مہلوکین نے شامی فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔رصدگاہ کے مطابق کئی دیگر جنگجو زخمی ہوئے ہیں ۔ان میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ان حملوں سے قبل کوبانی کے نزدیک سے ترک فورسز پر سرحد پار گولہ باری کی گئی تھی۔گذشتہ ماہ شامی حکومت نے کہا تھاکہ وہ ترکیہ کی جانب سے اپنی افواج کے خلاف براہ راست حملوں کا جواب دے گی۔شام کے سرکاری خبررساں ادارے یہ انتباہ اگست کے وسط میں کوبانی کے نزدیک حکومت کی ایک چوکی پر ترک فوج کے حملے میں کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن