• news

حوثی ایندھن کو اپنے قیدیوں پر ترجیح دیتے ہیں،عرب اتحاد


صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والیعرب عسکری اتحاد نے اتوار کو کہا ہے کہ عمان کے حالیہ مذاکرات میں حوثیوں کی مداخلت نے تمام جنگی قیدیوں کی رہائی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی اپنے انتہائی انسانی قیدیوں کی فائل پر ایندھن کی فائل کو ترجیح دیتے ہیں۔بریگیڈیئر المالکی نے مزید کہا کہ اتحاد نے حوثیوں کو اپنے قیدیوں سے ملنے کی پیشکش کی، لیکن ان کی طرف سے کوئی سنجیدگی یا عزم نہیں پایا گیا۔بریگیڈیئر جنرل المالکی نے تصدیق کی کہ یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والا اتحاد تمام قیدیوں کی رہائی اور خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لیے حوثیوں کی مداخلت کے خلاف مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن