• news

ڈاکوؤں‘ چوروں کے ہاتھوں متعدد شہری لٹ گئے‘ مزاحمت پر 2 زخمی


لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن میں مقبرہ جہانگیر کے قریب دو ڈاکوؤں نے 22 سالہ نوجوان کاظم کو گن پوائنٹ پر روک کر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے کاظم کو شدید زخمی کر دیا۔ نشتر کالونی بندیاں والا پل کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 19سالہ شاہزیب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں فاروق کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر9لاکھ 40 ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میں فرحان سے 2 لاکھ اور موبائل فون، ساندہ  میں بلال کی دکان سے ایک لاکھ اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں شفیق سے 50 ہزار اور موبائل فون، باٹا پور میں طارق سے تین ہزار اور موٹر سائیکل، پرانی انارکلی میں عرفان سے 14 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں رانا حیدر سے 5ہزار  اور موبائل فون، کاہنہ میں منور سے 3 ہزار اور گاڑی، ٹبی سٹی میں وسیم سے موبائل فون، احمد سے 33 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں قدیرسے ہزاروں روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں فراز سے 43 ہزار اور موبائل فون، ہیئر میں عدنان سے 22 ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میں اسحاق سے15 ہزار اور موبائل فون، رنگ محل میں نعمان سے موبائل فون، کاہنہ میں عدیل سے 17 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاؤن، شادمان اور جوہر ٹاؤن سے 3 کاریں، ٹاؤن شپ سے رکشہ‘ باٹاپور، ماڈل ٹاؤن، لٹن روڈ، نیوانارکلی، ہربنس پورہ، شالیمار، مصطفی آباد اور اچھرہ کے علاقوں سے8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن