محاصرے تکاشی کارروائیاں جاری ایک شخص جھلس کر ہلاک
جموں (این این آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جموں حطے میں ایک شخص ٹرک میں آگ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کٹھوعہ میں جموں‘ پٹھانکوٹ ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ۔ نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتخابی فہرستوں میں غیر مقامی لوگوں کو شامل کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے علاقے کی ڈیموگرافی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں ’’جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام سابق وزیر اورنیشنل کانفرنس کے سنٹرل زون کے صدر بابو رام پال نے کیا تھا جس میں نیشنل کانفرنس جموں کے صوبائی صدر رتن لال گپتا مہمان خصوصی تھے۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے انتخابی فہرستوں میں باہر کے لوگوں کی شمولیت سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔