• news

ججز کے بارے میں توہین آمیز الفاظ‘ مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج


لاہور (خبر نگار) لاہور سیشن کورٹ نے مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔ درخواست ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ متعلقہ فورم سے رجوع  کی جائے۔ گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2 عدد ویڈیوز آن لائن کا معاملہ ہے جو پیکا آرڈینینس 2016ء کے مطابق سائبر کرائم کے زمرے میں آتی ہے، ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے عدالت میںشہری نواز نے ایڈووکیٹ عمیر سعید بٹ کی وساطت سے درخواست میں کہا مریم نواز نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف25. اور 28 جولائی 2022ء کو پریس کانفرنس کی مریم نواز نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جس سے عدالت عظمیٰ کا وقار مجروح ہوا لہذا مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن