انسانی حقوق قائمہ کمیٹی کا اجلاس، ایم کیو ایم کا کارکنان کی گرفتاریوں پر احتجاج
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں منعقد ہواممبر انسانی حقوق کمیٹی ر اہنما ایم کیو ایم پاکستان کشور زہرہ کا کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج۔ ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔کشو زہرہ نے کہا کہ بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ اور ماورائے عدالت قتل پر انتہائی تشویش ہے،یہ قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، کراچی میں کارکنان کے ساتھ پیش آنے والی ان انسانی حقوق کی پامالیوں کی ایم کیو ایم شدید مذمت کرتی ہے،ایم کیو ایم کارکنان کے سفا کانہ قتل عام کے خلاف پارلیمانی اور حکومتی سطح پر فوری اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے،اسلامی جمہویہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ایم کیو ایم کارکنان کی مسخ شدہ لاشیں ملنا بنیادی انسانی حقوق کی عدم موجودگی کی واضح مثال ہے ایم کیو ایم کے تین کارکنان کی اندرون سندھ سے ملنے والی لاشیں مہاجر سندھی فسادات کی آگ کو ہوا دے رہی ہیںمہاجروں کی اس نسل کشی کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،کشور زہرہ کا کمیٹی اجلاس میں مطالبہ ایم کیو ایم جرائم میں ملوث کارکنان کا دفاع کبھی بھی نہیں کرتی۔ ،جرائم میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے قانونی طریقہ کار کے تحت کاروائی ہونی چاہیے، ان انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا کمیٹی سختی سے نوٹس لے اور اس کے تدارک کے لیے حکمت عملی مرتب کرے کارکنان کو انصاف اور انسانی حقوق کے تحفط کے لیے اس کمیٹی کو ہر ممکن حد تک اقدامات اٹھانے چاہیں۔میٹنگ کے دوران متعلقہ اداروں وزارت داخلہ، انسانی حقوق کی جانب سے بریفنگ دی گئی ، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔