• news

عمران خان کی جدوجہد کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے ہے: ارشد ہاشمی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد اس فرسودہ، کرپٹ اور تعفن زدہ نظام کے خاتمے کیلئے ہے اور ہم اس کو بڑا نیک شگون سمجھتے ہیں کہ عمران خان منصفانہ انتخابات اور پر امن جمہوری انقلاب کی بات کر رہے ہیں ریاست کے ذمہ داروں کو اس صورتحال میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے اگر منصفانہ انتخابات کے مطالبے کو رد کیا گیا تو پھر آج ووٹ کی بات کرنیوالے کل چوٹ کی بات کریں گے آج بیلٹ کی بات نہ مانی گئی تو کل بلٹ کی بات ہوگی آج اگر صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو پھر انقلاب کی بات ہوگی اور وہ انقلاب خونی ہو گا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی طرح کے تصادم سے بچنے کیلئے فوری منصفانہ انتخابات کرائے جائیں اگر منصفانہ انتخابات ہوئے تو دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آکر تحریک انصاف اس بدبو دار نظام کو بدلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن