دہشتگردی کے مقدمات کا رواج پڑ گیا تو اسلام آباد بھر جائے:خلیل طاہر سندھو
لاہور(خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اگر دہشتگردی کے مقدمات کا رواج پڑ گیا تو پھر اسلام آباد بھر جائے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف بولنا دہشتگردی ہے تو پھر میں بھی دہشتگرد ہوں۔ اگر ہاشم ڈوگر نے ایسا کیا تو پھر کوئی فیض آباد کراس نہیں کر سکتا۔