پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں: اویس قریشی
بھکھی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما اویس قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صوبائی حکومت نوجوان طبقہ کو بہتر اور شاندار مواقع فراہم کرے گی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں پنجاب حکومت اپنے منشور کے مطابق صوبے کے وسائل عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کررہی ہے اور عمران خان کے ویژن کی تکمیل کی خاطر عوامی خدمت میں پیش پیش ہے، ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔