• news

خرم نواز گنڈاپور نے 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا

لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں 12سو خاندانوں میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر انجینئر ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امدادی سامان میں خیمے، خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، بستر، چارپائیاں، مچھر دانیاں اور ہائی جین کٹس شامل تھیں۔ ہر خاندان کو ایک ماہ کی خوراک پر مشتمل فوڈ بیگ دئیے گئے۔ امدادی سامان کی تقسیم کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سیلاب کی وجہ سے 60لاکھ بچوں سمیت 34لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور ساڑھے 3 کروڑ شہری بے گھر ہیں۔ حکومت پاکستان کے پاس وسائل نہیں اور بیرونی ممالک سیلاب کی وجہ سے جنم لینے والے انسانی المیہ کے باوجود اقوام متحدہ کے ممبر ملک پاکستان کو تنہا چھوڑ رکھا ہے۔ اب تک جو امداد دی گئی ہے۔ وہ بہت تھوڑی ہے۔ بقول امریکی سینیٹر باب مینڈیز یہ امداد قطرے سے زیادہ نہیں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن