• news

انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں ، داوو میں سیلاب سے متا ثرہ علاقوں کا دورہ 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی و ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمشن برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔ یو این ایچ سی آر کی نما ئند ہ خصوصی انجلینا جو لی پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ دورے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پرآچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005ء میںآنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔ اس کے بعد وہ 2010ء کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دادو میں انجلینا جولی چھنڈن موری کے قریب زم زما آئل فیلڈ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے لینڈ کیا۔ ان کو کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جا رہا ہے۔ وہ سیلاب متاثرین میں کچھ تحائف بھی تقسیم کریں گی۔ دادو کے بعد اداکارہ بدین جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن