چا ئے اوع دالوں کی قیمتوں میں 10سے 250روپے کلو تک اضا فہ
لاہور (کامرس رپورٹر) ہول سیل مارکیٹ میں دالیں اور چائے مہنگی کر دی گئیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ پرچون سطح پر بھی دالوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔ دال ماش دھلی ہوئی 50 روپے اضافہ سے430‘ کالے چنے 30 روپے اضافہ سے240، سفید چنے 20 روپے اضافہ سے 300، دال مسور 20 روپے اضافہ سے300 فی کلو، دال چنا 40 روپے اضافہ سے260روپے فی کلو جبکہ بیسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں 90گرام چائے کے پیکٹ کی قیمت 20روپے اضافہ سے170، 195گرام چائے کے پیکٹ کی قیمت 30 روپے اضافہ سے320 روپے تک پہنچ گئی جبکہ مجموعی طور پر ایک کلو گرام تک چائے کی قیمتوں میں220روپے سے250روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔