• news

 پٹرول 1.45 روپے مہنگا،مٹی کا تیل 8.30 روپے لٹر سستا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) وفاقی حکومت نے نصف شب کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں جن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینتالیس پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔نئی پٹرول کی قیمت.43 237 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو247.43 روپے فی لٹر رہے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.30 روپے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے۔دریں اثناء حکومت کی جانب سے اس وقت پٹرول کی قیمت خرید 172روپے 81پیسے فی لٹر ہے جو عوام کو 235روپے 98 پیسے میںفروخت کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پٹرول پر37روپے 50پیسے لیوی، 4روپے 76پیسے فریٹ مارجن، 3روپے 68پیسے ڈسٹرکٹ مارجن اور 7روپے فی لیٹر ڈیلرز مارجن عائد ہے۔ حکومت پٹرول پر یومیہ 1ارب 89کروڑ جبکہ ماہانہ 56ارب 85 کروڑ روپے کما رہی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت خرید 224روپے 69پیسے ہے جو عوام کو 245روپے 75پیسے میں مل رہا ہے، ڈیزل پر عوام سے یومیہ 63کروڑ جبکہ ماہانہ 18ارب 95کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔ 16  ستمبر کو بھی پٹرول 10روپے جبکہ ڈیزل 4روپے فی لٹر سستا ہونا چاہئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن