شما لی وزیرستان : افغا نستان سے دہشتگردی کی فا ئرنگ، سپا ہی شہید ، بھر پور جوابی کا رروائی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ افغانستان کی طرف سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 34 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دواتوئی کے علاقے میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہو گیا، تعلق جعفر آباد سے ہے۔ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اور امید کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔