• news

ما حلولیاتی  تبدیلی کے سب سے کم ذمہ دار ممالک کو بد ترین نتا ئج کا سامنا


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔ یوکرائن جنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ کھاد کی بڑھتی قیمت سے غذائی اجناس میں کمی جیسے مسائل ہیں۔ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ عالمی سطح پر درپیش مسائل مذاکرات سے حل کئے جا سکتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے کم ذمہ دار ممالک اس کے بدترین نتائج کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں مستقبل کیلئے سمندروں کی حفاظت کرنی چاہئے۔ دنیا میں اعتماد ختم اور عدم مساوات بڑھ رہی ہے۔ ہمارا سیارہ جل رہا ہے‘ لوگ تکلیف میں ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے ماحولیاتی تبدیلی‘ خوراک کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے فوسل فیول پر ٹیکسز لگانے پر زور دیا۔ پاکستان میں سیلاب سے بہت تباہی ہوئی۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے کئی ممالک کو خطرہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیرمعمولی بارشیں تباہی پھیلا رہی ہیں۔ متاثرہ ممالک عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے منتظر ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کیلئے ترقی یافتہ ممالک آگے بڑھیں۔ پائیدار ترقی کیلئے غریب اور ترقی پذیر ملکوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن