اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریبوں پر زندگی تنگ کرنا ہے، ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گندم،آٹا، گھی سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریبوں پر زندگی تنگ کرنا ہے۔گندم اور آٹے کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کوفاقوں پر مجبور کیا جارہا ہے، جس کی پرروز مذمت کرتے ہیں۔ سستے آٹے کی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوز اور منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ ایسے قومی مجرموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔ ملک سیلاب اور مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ سے بحرانوں سے دوچار ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے زون 169 ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔