• news

سیلاب متاثرین کو ہماری ضرورت ہے: عائشہ مبشر 

لاہور(لیڈی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بے گھر بھائیوں اور بہنوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے،یہ وقت مصیبت میں مبتلا پاکستانیوں کی مدد کرنے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکار پور،سیہون شریف،خیرپور،نواب شاہ شہداد پور،ڈگری اور ماتلی کے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن