• news

ٹرانس جینڈر بل ہم جنس پرستی اورعریانی و فحاشی کے فروغ کا ذریعہ ہے: عبدالقادر گل 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ٹرانس جینڈر بل ہم جنس پرستی اورعریانی و فحاشی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ٹرانس جینڈر بل کی منظوری میں اہم کردار ادا کرکے آئین پاکستان سے روح گردانی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار قانونی مشیر ٹی ایل پی ڈویثرن گوجرانوالہ عبدالقادر گل ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرانس جینڈر جیسے بیہودہ قانون درحقیقت مغرب کا حصہ ہے۔مغرب کااپنا معاشرتی اور خاندانی نظام تو مکمل طور پر شکست و ریخت کا شکار ہو چکا ہیاب وہ مسلمان ممالک کے معاشرتی اورخاندانی نظام کو تباہ وبرباد کرنے کے درپہ ہے۔
 انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کے بعد بھی اس بل کے خلاف پوری قوم کو منظم کریگی کہ قانون اسلام اور شریعت کے خلاف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن