• news

نان لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی ہٹائی جائے:چوہدری سلطان 


لاہور (کامرس رپورٹر) سینٹرل چیئرمین پاکستان ہارڈ ویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن چوہدری سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان ہارڈویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن امپورٹرز کا سب سے اہم سٹیک ہولڈر ہے۔ چیپٹر 84 ، 85 سے لگژری آئٹمز نکال کر نا۔ نان لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی ہٹائی جائے۔ انڈسٹریل آئٹمز کی امپورٹ پر بندشیں ختم کی جائیں تاکہ صنعتیں چل سکیں۔ امپورٹرز کا کروڑوں روپے کا سامان پورٹس پر پھنسنے سے صنعتکار اور تاجر بدترین مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے نان لگژری آئٹمز کی امپورٹ کی اجازت دی جائے۔ چیپٹر 84 اور 85 میں صنعتی آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی لگنے سے صنعتیں بدترین مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکومت ترجیحی بنیادوں پر امپورٹرز کے مسائل کی شنوائی کرے۔ ہارڈویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے امپورٹرز کی مشکلات ختم کرکے سازگار حالات فراہم کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن