صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب سے زائدکی منظوری
لاہو ر (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 13ویں اجلاس میں پبلک بلڈنگز اور روڈز سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 12کروڑ 45لاکھ 77ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اسلام آباد میں پنجاب ہاس کی تزئین و آرائش کیلئے 47 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار روپے، ضلع مظفر گڑھ میں مظفرگڑھ پنجند روڈ (لمبائی 5.85کلومیٹر) کی بہتری و بحالی کیلئے 67 کروڑ 72 لاکھ 28ہزار روپے، ضلع گجرات میں کنجہ ڈنگہ روڈ کی بحالی (لمبائی 18.20کلومیٹر) کیلئے 64 کروڑ 56 لاکھ 32 ہزار روپے ودیگر شامل ہیں۔