ٹرانس جّینڈر بل قرآن و سنت سے متصادم ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل غیر فطری جنسی تعلقات کو تحفظ دینے کی نہایت گھٹیا کاوش ہے۔ اس بل کے ذریعے ہم جنس پرستی کے عالمی ایجنڈے کیلئے پاکستان کو کالونی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بل قرآن و سنت سے متصادم اور آئین پاکستان کے سراسر منافی ہے۔ یہ مغرب کی نقالی اور معاشرے کی بدحالی ہے۔ یہ بل اسلامی شعائر، اسلامی اقدار اور ایک خاندان کی دینی تشکیل پر شدید حملہ ہے۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی کافی حد تک مغربی تہذیب کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس بل سے رہی سہی کسر بھی نکل جائےگی۔