ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں تیز کی جائیں، ڈی سی لاہور
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور محمد علی کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈینگی سروئلنس کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 783 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔