کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوگا: مخدوم احمد محمود
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوگا۔ پیپلز پارٹی پنجاب بلخصوص جنوبی پنجاب میں سرپرائزدیگی۔ پارٹی تنظیمیں اور کارکنان اپنی آئینی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں۔سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس منفی پراپیگنڈاہ کرنے والوں کا نہ تو کوئی وجود ہے اور نہ کوئی حقیقت عوام اب کسی دھوکے یا فریب میں نہیں آئےں گے۔عوام نقاب کے پیچھے چھپے چہرئے اور ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ اور ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنی رہائیش مخدوم ہاوس لاہور میں پارٹی رہنماوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے چیف کو آرڈینیٹر عبدالقادرشاہین بھی موجود تھے۔