دسویں اوورز میں ملنے والی وکٹ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا‘وکٹ آسان نہیں تھی ‘لیوک ووڈ ‘عادل رشید نے شاندار باﺅلنگ کی : انگلش کپتان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر انگلینڈ کے قائم مقام کپتان معین علی نے کہا کہ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہم نے حقیقت میں میچ چھینا ہے ۔ باﺅلرز کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ باﺅلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہدف کم ملا ۔ دسویں اوورز میں جو قیمتی وکٹیں ملی اس سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا ۔ یہی وکٹیں میچ میں فرق ثابت ہوئی ہیں ۔ نئے بیٹرز کیلئے وکٹ آسان نہیں تھی ۔ لیوک ووڈ اور عادل رشید نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ ہم نے پاور پلے میں اچھا کھیل پیش کیا ۔ دس اوورز کے بعد میچ ہاتھ سے نکلتا گیا ۔ گیند سوئنگ ہو رہا تھا ۔ انگلینڈ کے باﺅلرز نے سوئنگ کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ ہم نے بڑی پارٹنر شپ نہیں بنائی ۔ ہمارے بیٹرز کو پارنٹرز شپ بنانے کی ضرورت ہے ۔ ڈیبیو میچ میں ہی مین آف دی میچ انگلش باﺅلر لیو ک ووڈ نے کہا کہ میچ میں بہت انجوائے کیا ۔ میری کارکردگی بھی شاندار رہی ۔یہ میرا ڈیبیو ہے ۔ کوئی شکایت نہیں ۔ یہ انگلینڈ کیلئے مختلف ہے ۔ ہم نے اچھا آغاز کیا ہے ۔ پاکستان کا آغا زبرا ہو اہے ۔ کسی بھی غلطی کو ٹھیک کرنے کیلئے جلد کام کرنا پڑتا ہے ۔ ہم نے میچ نے وکٹیں گرانا جاری رکھا جو جیت کا اہم پوائنٹ ثابت ہوا۔ ٹیم نے حوصلہ افزائی کی اور بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ۔ آئندہ بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کروں گا۔