• news

ترکیہ کی ثالثی میں یوکرائن روس 200جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضا مند`

استنبول (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ یوکرائن اور روس نے 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ہامی بھر لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور یوکرائن جنگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اجلاس کے بعد اپنے ملک پہنچنے پر ترکیہ کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روس اور یوکرائن نے 200 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ ترک صدر طیب اردگان نے مزید کہا کہ روسی صدر کی گفتگو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے فوری خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ فروری سے جاری روس اور یوکرائن کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کے بحران کا خدشہ ہے جبکہ اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی قوتوں نے روس سے تیل و گیس کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے خود روس کو بھی معاشی بحران کا سامنا ہے اور دو محاذوں پر یوکرینی فوج کے ہاتھوں پسپا بھی ہونا پڑا ہے۔
اردگان

ای پیپر-دی نیشن