گورنر سے وی سی سرگودھا‘ فیصل آباد یونیورسٹی کی ملاقات‘ 50 لاکھ کا چیک دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وائس چانسلر فیصل آباد کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد کمال اور سرگودھا یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس نے ملاقا ت کی۔ ملاقات کے دوران فیصل آباد کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے گورنر پنجاب کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے 50 لاکھ کے قریب امدادی رقم کا چیک پیش کیا۔ وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی نے بھی گورنر پنجاب کو سیلاب متاثرین کے لیے جاری فلڈ ریلیف مہم سے آگاہ کیا۔ بعدازاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گورنر ہائوس لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں غلام حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات