• news

لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی ‘ شیخ رشید احمد 

لاہور( این این آئی )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسے گِرل کیا گیا،پی ڈی ایم ہی نہیں بلکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے،آقاﺅں نے غلاموں سے کام لے کر انہیں نکال دیناہے۔ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزراءکااستقبال جوتوں سے ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے نہ باہرسے امدادآئی اور نہ اندرسے پیشرفت ہوئی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان تو بہانہ تھااصل میں پی ڈی ایم والوں کا مقصد اپنے کیسز ختم کراناتھا۔آقاﺅں نے غلاموں سے کام لے کر انہیں نکال دیناہے،آٹابجلی اور پٹرول ان کی ضمانت ضبط اورسیاست ختم کردے گا، اس وقت حکومت نام کی کوئی چیزنہیں اور یہ میڈیامیڈیاکھیل رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 70غیرآئینی وزرا ءمیں سے20بے محکمہ وزیرہیں،اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ سے نیب ترمیم کالعدم اوراوورسیزکوووٹ کاحق ملے گا۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن