• news

دنیا کے 20 ویں امیر ترین شخص زکر برگ کے اثاثوں میں 71 ارب ڈالر کی کمی


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) مارک زکربرگ کی میٹاورس کے قیام کی کوششیں حقیقی دنیا میں ان کے لیے کافی بھاری ثابت ہو رہی ہیں۔ میٹا پلیٹ فارم کے سی ای او 2022ء کے دوران 71 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں۔ درحقیقت رواں سال مختلف وجوہات کے باعث دولت سے محروم ہونے والے افراد میں مارک زکربرگ سرفہرست ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق مارک زکربرگ اس وقت 55.9 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 20 ویں امیر ترین شخص ہیں۔2020 میں مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 106 ارب ڈالرز ہوگئی تھی اور ان سے ا?گے صرف جیف بیزوس اور بل گیٹس ہی تھے۔ اکتوبر 2021 میں انہوں نے فیس بک کمپنی کا نام بدل کر میٹا رکھا تھا اور اس کے بعد سے تنزلی کا سفر شروع ہوگیا۔
مارک زکر برگ

ای پیپر-دی نیشن