ایکسائز ملازمین کا مطالبات کے حق میں 11 اکتوبر سے تحریک کا اعلان
لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز پنجاب کے ملازمےن نے اپنے مطالبات کے حق مےں11اکتوبر سے احتجاجی تحرےک چلانے کا اعلان کردےا۔ایپکا ایکسائز پنجاب کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس صدر پنجاب چوہدری ابو ہرےرہ کی صدارت مےں فرید کورٹ ہاو¿س مےں ہوا۔ایکسائز دفاتر کی تالہ بندی، دھرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میںلاہور سے شرجیل خان، عامر مقصود بٹ، رانا شہباز، ملک جمیل، ارشاد بلوچ، ملتان سے عبدالمجید ناڈلہ، نیاز ڈھلوں، سدوزی، گوجرانولہ سے نوید منج، سرگودھا سے ملک معطفیٰ، مظفر گڑھ سے شیخ مطلوب، میانوالی سے حافظ عبدالرحمن،گجرات سے عرفان، سیا لکوٹ سے آصف، قصور سے اسد، علی احمدکی قیادت میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔
ایکسائز ملازمین