• news

پی این ایس سی کے حال ہی میں خریدے گئے جہاز میں خرابی 


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے اربوں روپے سے خریدے بحری جہازوں میں سے ایک میں بڑی خرابی نکل آئی۔ پی این ایس سی نے 8 ارب روپے لاگت سے 2 بحری جہازوں کی خریداری کی تھی جن میں سے ایک جہاز کا تیل پمپنگ سسٹم بوسیدہ نکلا ہے۔ سرگودھا جہاز شیڈول کے مطابق پیر کی شام پورٹ قاسم پر خام تیل ترسیل میں ناکام رہا۔ کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے آؤٹر چینل پر سمندر میں جہاز کی تین دن تک مرمت کی گئی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ خریداری کے فورا بعد اس میں فالٹ نکلا ہے۔ پی این ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد یہ بحری جہاز آؤٹر اینکریج سے پورٹ قاسم کے لیے روانہ ہو گیا ہے، جب کہ دوسرے جہاز مردان کی اگلے ماہ ڈرائی ڈاکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ڈرائی ڈاکنگ یا بنیادی سروسنگ پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، کئی سال پہلے خریدے گئے دو جہاز خیرپور اور بولان اب تک ڈرائی ڈاک پر نہیں گئے۔

ای پیپر-دی نیشن