شوکت ترین ایف آئی اے کی طلبی پر پیش نہ ہوئے، ایک اور نوٹس جاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس پر پیش نہ ہوئے، انہیں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے طلب کیا تھا، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے انہیں بھجے گئے نوٹس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کے موقع پر ان کی وزیر خزانہ کے پی کے تیمور جھگڑا سے ٹیلیفونک گفتگو پر انکوائری میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلبی کا ایک اور نوٹس جاری کر دیا، جس میں شوکت ترین کو جمعرات کو دن 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق انکوائری میں پیش نہ ہونے کی صورت میں شوکت ترین کے خلاف دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔