قاری حنیف جالندھری چیئرمین قرآن بورڈ مقرر، راغب نعیمی رکن کے طور پر شامل رہیں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین کے بعد پنجاب حکومت نے چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کو بھی تبدیل کر دیا۔ قاری حنیف جالندھری اب پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ ان کے پیش رو ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اب بطور رکن پنجاب فرائض انجام دیں گے۔