• news

شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پولیس چالان جمع


اسلام آباد (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں شہباز گل کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پولیس چالان جمع، اشیاء کی سپرداری درخواست میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ شہباز گل عدالت پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، پولیس کی جانب سے  چالان  جمع کرا دیا گیا جس میں شہباز گل کو مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہباز گل نے منصوبہ بندی کے تحت فورسز کو بغاوت پر اکسایا۔ ادھر شہباز گل کی جانب سے پاسپورٹ سمیت دیگر اشیاء کی سپرداری کیلئے دائر درخواست میں سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ شہباز گل کی تمام اشیاء پولیس کے قبضہ میں ہیں۔ ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ نے شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسحلہ رکھنے سے متعلق کیس میں پولیس سے چالان طلب کر لیا اور سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن