رانا علی سلمان عوام کے ہمدرد سیاستدان ہیں :ملک زمان وٹو
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) رانا علی سلمان صدیق امیدوار پی پی 141 عوام کے ہمدرد سیاستدان ہیں اور جتنے ترقیاتی کام انہوں نے اپنے حلقہ میں کئے ہیں اتنے کام منتخب ہونیوالے عوامی نمائندوں نے بھی نہیں کرواے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کروانے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف ملک زمان وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے اور عوامی مقبولیت رکھنے والے لیڈر ہیں پی ڈی ایم کی حکومت ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔