سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے وفاقی حکومت سنجیدہ نہیں:منعم ضیاء سندھو
جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ جب لوگ سیلاب میں ڈوب رہے تھے تو وفاقی حکومت سو رہی تھی اور جب آنکھ کھلی تو سیلاب زدگان کے ساتھ فوٹو سیشن شروع کر دیئے سیلاب زدگان کی بحالی کا وقت آیا تو شہباز شریف بھائی سے ملنے لندن چلے گئے درحقیقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے وفاقی حکومت بالکل سنجیدہ د کھائی نہیں دے رہی انکا طرز عمل انکی نیت واضح کررہا ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب نا اہل حکمرانوں کی کرپشن اور غلط معاشی ترجیحات کا نتیجہ ہے۔