عمران خان کیخلاف نفرت پھیلانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کیا گیا: قاری ارشاد الرحمن
لاہور(نامہ نگار))تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزیرجاوید لطیف، وفاقی وزیرمریم اورنگزیب،پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل خان ، کنٹرولر پروگرام راشد بیگ اور پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیا ں کے امام و خطیب ارشاد الرحمن کا بیان سامنے آیا ہے۔قاری ارشادالرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سکولوں میں تعلیمی نصاب میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار دی ۔عمران خان کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے مذہب کا استعمال کیاگیا اور عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڈ کر پیش کیا ۔اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیاتو میں دھرنا دوں گا اور ساتھیوں کے ساتھ احتجاج کروں۔