• news

حکمران اتحاد نے فیصلہ کرلیا انتخابات وقت پر ہونگے: رفاقت علی


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات سے میاںجاوید لطیف اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیںہونگے عمران خان وفاق اور صوبوں کو آپس میں لڑانے اور ملک کے اندر سیاسی انارکی پھیلانے کی جو کوششیں کر رہے ہیں وہ کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میںنہیں ہے عمران خان کی طرز سے سیاست سے ملک خدانخواستہ کسی بڑے حادثہ سے دوچار ہوسکتا ہے حکمران اتحاد نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے دوسرا عمران خان کی ملک دشمن سیاست کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمال گارڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

ای پیپر-دی نیشن