• news

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کمی فائدہ کا عوام کو نہیں دیا جاتا:سلیم مہر


قصور (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار این اے 137 سلیم مہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیگی حکومت پٹرول پر فی لٹر 63 روپے 17 پیسے اضافی وصول کر رہی ہے دنیا بھر میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان کے عوام پر بھی اضافی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے مگر عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیاہے، تاہم پاکستان میں عوام فائدے سے محروم ہیں، پٹرول پر 63 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل 21 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافی وصولیوں سے خزانہ تو بھرنے لگا مگر عوام کی جیبیں خالی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ستمبر کو بھی پٹرول 10 روپے جبکہ ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا ہونا چاہئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42 کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن