حکمران ہم جنس پرستی کو قانونی راستہ دیناچاہتے ہیں:جاویدبٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما و تحصیل صدر وزیر آباد محمدجاویدبٹ ،سٹی صدرعطاالرحمن صافی نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ ہم جنس پرستی کو قانونی راستہ دیناچاہتا ہے۔جو قرآن وسنت اور آئین پاکستان کے منافی ہے، ٹرانس جینڈر بل پاس کرنے والے عذاب الہی کو دعوت مت دیں،حکمران لا یعنی قانون پاس کرکے امریکہ اوریورپ کو خوش کرنا چاہتے پیں۔، اسلام دشمن قوتیں پاکستان سے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،جنسی تبدیلی کے قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں اس قانون کو فوری ختم کیا جائے،سینیٹ میں اس قانون کو پیش کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے،مسلم لیگ نواز شریف تخت حکمرانی کے چکر میں سب کچھ بھول چکی۔ ، محمد جاوہد بٹ نے کہا کہ بل کی حمایت کرنیوالوں کا ہر سطح پر عوام محاسبہ کرینگے،آرمی چیف اور اعلی عدلیہ خدائی معاملات میں دخل کرنیوالے قانون کے خلاف فوری نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی مذمت اورہر سطح پر مخالفت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کیا، جاوید بٹ،عطاالرحمن نے کہا کہ علما کرام ومشائخ عظام اور مفتان اسلام کو ٹرانس جینڈر بل کے خلاف میدان عمل میں نکل آئیں۔